• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزراء نوکری پکی کرنے کیلئے صوبائی منافرت پھیلا رہے ہیں،شہزاد سعید چیمہ

لاہور(سپیشل رپورٹر )انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ کو عصبیت کا نشانہ بنانیوالے وزراء اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں،وادی مہران کیخلاف ایسے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کراچی کی بجائے دیگر صوبوں سے بھرتی مقامی ابادی سے زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا1100ارب کا لالی پاپ ابھی تک پائپ لائن میں گل سڑ رہا ہے۔سندھ کی گیس خراب ہے تو وفاق لینا بند کیوں نہیں کر دیتا،وفاق جب تک صوبائی اکائیوں سے انصاف نہیں کریگا۔ایسا ہوتا رہیگا،بد قسمتی سےوفاقی وزراء نوکری پکی کرنے کیلیے صوبائی منافرت پھیلا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید