• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازنے خاتون سے طلائی انگوٹھی اور نقدی چھین لی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم نوسربازخاتون کی طلائی انگوٹھی اور ہزاروں روپے نقدی چھین کررفوچکر ہوگیا۔عثمان آبادکی رہائشی خاتون بلقیس اختر نصرت روڑ پرپیدل جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارنوسربازاچانک نمودار ہوااورخاتون کواپنی باتوں میں الجھاکر طلائی انگوٹھی ،20ہزار نقدی اورموبائل لیکر فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی درخواست پرنامعلوم نوسربازکے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید