• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری افغانستان کو بحران سے بچانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرے، آرمی چیف

راولپنڈی (جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کوبحران سےبچانےکیلئےمخلصانہ کوششیں کرے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قزاخستان کےسفیرنے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہےقازقستان میں جلدامن عامہ کی صورتحال بہتر ہوگی۔

افغانستان سےمتعلق سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان امن کیلئےعالمی شراکت داروں سےتعاون کیلئےپرعزم ہے۔

عالمی برادری افغانستان کوبحران سےبچانےکیلئےمخلصانہ کوششیں کرے۔

اہم خبریں سے مزید