• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء ویکسی نیشن کروائیں، ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اومی کرون ، ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی والدین کوطلباء کی ویکسی نیشن کی ہدایت،ڈاکٹر منسوب حسین صد یقی کاکہناہےکہ بچوں کو شاپنگ مالز ،مارکیٹوں، شادی ہالزاور پارٹی جیسے اجتماعات میں شامل ہونے سے روکا جا ئے۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب حسین صد یقی نے بچوں کے والدین کے لیے اومی کرون وائرس سے بچائو کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ورژن اومی کرون پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر کراچی میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 40فیصد سے زیادہ ہے، اس کا شکار خاص طور پر بچے ہیں، چناچہ بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے والدین کو تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس کے مطابق حکومت کا ارادہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں اور تعلیم کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے تاکہ طلبہ کا تعلیم حاصل کرنے کا قیمتی وقت بچ سکے۔ اس تناظر میں طلباء کے والدین اپنے بچوں کو فوری طور پر ویکسین لگوائیں ، بچوں کو گھر سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ یہ ناگزیر نہ ہو۔

ملک بھر سے سے مزید