• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف میں پہلے تبدیلی تھی اب کنفیوژن ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال مراد راس کا پنجاب میں اسکولوں کی طالبات کے لئے دوپٹہ یا اسکارف ، لڑکوں کے لئے ٹوپی یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت ،نجی اسکولوں کو یونیفارم میں ترمیم کرنے کا مشورہ کیا پرائیویٹ اسکولوں کو مشورے پر عمل کرنا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف میں پہلے تبدیلی تھی اور اب کنفیوژن ہے۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ سے بہت سارے لوگ رابطے بھی کررہے ہیں، زرداری قدموں میں بیٹھ گئے ہیں اورعمران خان لیٹ گئے ہیں۔ 

تجزیہ کارحسن نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پہلے تبدیلی تھی اور اب کنفیوژن ہے ۔ تعلیمی ادارے کا مطلب بنیادی طور پر تعلیم ہے پاکستان میں جو اصل ایجوکیشن کا حال ہے وہ اتنا شرمناک ہے ضرورت ہے کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کرنے کی جو ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

یہاں سب ہی لوگ خرافات اور فروات میں نمبر ٹانکنے کے لئے گھٹیا ، سستی شہرت کے لئے لگے ہیں۔ان کو ڈریس کوڈ کی پڑی ہے انہیں اپنی ترجیحات کا معلوم ہی نہیں ہے ساڑھے تین سال بعد میں نے وزیراعظم کے منہ سے آبادی کا مسئلہ سنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید