• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، زین قریشی، اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، اسی سال ماہ رمضان المبارک کے بعدبلدیاتی الیکشن ہوں گے حکومت مصنوعی مہنگائی کوقابوکرنے اور عوام کوہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وہ تحریک انصاف کے رہنما حاجی اکبرعلی انصاری کے استقبالیہ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے ہمارے ملک سمیت دنیا بھر کے ممالک مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔آنے والابجٹ عوام دوست ہوگاجون میں عوام کوخوشخبری دینگے۔ اس موقع پر چیئرمین ملک طارق آرائیں،اکبرعلی انصاری، اصغر علی انصاری اورملک قربان سمیت دیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے قائدین پرمکمل اعتماد ہے انشا ئاللہ مہنگائی کوضرور کنٹرول کرینگے۔ عوام مشکل وقت میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے انٹرنیشنل طور پرحضرت محمد کاامن کاپیغام پہنچایاہے جس سے ملک کیساتھ ساتھ دنیابھرکے مسلمانوں سمیت روسی صدر پیوٹن نے ان کی بات کی تائید کی ہے جس پرپارٹی ورکرز کو فخرمحسوس ہورہاہے۔پارٹی ورکرز گھر گھر جا کر پاکستان تحریک انصاف کاپیغام پہنچائیں گے اورملتان سے بلدیاتی الیکشن جیتیں گے۔
ملتان سے مزید