وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں گریڈ 18 اور 19 کے افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی عثمان اعجاز باجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون سید شاہد حسن ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی مصطفیٰ تنویر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد زون اور جمیل احمد جمیل کا ہیڈ کوارٹر تبادلہ کیا گیا ہے۔