• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں ای پاسپورٹ جاری کرنے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد (حنیف خالد)پاکستان آئندہ مارچ میں ای پاسپورٹ جاری کرنیوالا ملک بن جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو یہ ڈیڈ لائن دی ہے کہ مارچ کے اواخر تک ای پاسپورٹس (الیکٹرانک پاسپورٹس) کا اجراء شروع کر دیا جائے جس کی معیاد 5سال اور 10سال رکھی جائے۔ ای پاسپورٹ کے 36اور 72 صفحات ہوا کرینگے۔ پہلا ای پاسپورٹ وزیراعظم عمران خان کا بنایا جائیگا۔ ای پاسپورٹ سکیورٹی ڈاکومنٹ ہو گا‘ اس میں سپیشلائزڈ فیچر ہوں گے۔ اس کا ایک پولی کاربونیٹ بیچ ہو گا‘ اسکے اندرCHIPلگی ہو گی۔ اس الیکٹرانک چپ کے اندر پاسپورٹ ہولڈرز کا بائیو ڈیٹا محفوظ ہو گا جس میں پاسپورٹ ہولڈر کا نام‘ ولدیت‘ فنگر پرنٹس اور چہرہ محفوظ ہوگا۔ ای پاسپورٹ کے اجراء سے ای پاسپورٹ ہولڈر کے پاسپورٹ میں جعلسازی اور فورجریFORGERY ختم ہو جائیگی۔ پاکستان میں ای پاسپورٹ کے اجراء میں جو تاخیر دو کمپنیوں کی آپس میں مقدمے بازی سے پیدا ہوئی تھی وہ تکنیکی رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ایک عہدیدار نے جنگ کو خصوصی ملاقات کے دوران بتایا کہ31دسمبر 2021ء تک پاکستان کا ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کم و بیش ساڑھے 5کروڑ مشین ریڈایبل پاسپورٹس جاری کر چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید