لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور (ن) لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب مخدوم بابر علی کی سربراہی میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں استحکام لانا اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کے سفر کو تیز کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔