• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”لیجنڈز لیگ“ کا آغاز، مقابلے ”جیوسوپر“ سے براہ راست

کراچی (جنگ نیوز) عمان میں 20 جنوری سے شروع ہونے والی ”لیجنڈز لیگ“ میں دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ شائقین کرکٹ کیلئے یہ میگا ایونٹ براہ راست نشر کرے گا۔ ”لیجنڈز لیگ“ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، شعیب اختر، یونس خان، محمد حفیظ، محمد یوسف، مصباح الحق، اظہر محمود، کامران اکمل اور عمر گل سمیت دیگر لیجنڈ کھلاڑی اس لیگ شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں تین ٹیمیں ایک دوسرے سے 2-2 میچ کھیلیں گی اور یہ ٹورنامنٹ 20جنوری سے 29 جنوری تک براہ راست ”جیوسوپر“ سے نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید