• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کی سیاحتی و تفریحی مقامات کی سکیورٹی موثر بنانیکی ہدایت

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں میں سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی سمیت دیگر ا فسران جبکہ ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آر پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں تمام عوامل کو پورا کرتے ہوئے بروقت چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کو یقینی بنایا جائے،پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مری کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ حالیہ متوقع بارشوں اور برف باری کے پیش نظر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات سمیت اداروں کے باہمی ربط کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ ریجن میں موجودتمام سیاحتی و تفریحی مقامات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید