• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2جاں بحق

راولپنڈی، گوجر خان (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) راولپنڈی مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2جاں بحق ہوگئے۔پشاور روڈ پر ویگو ڈالے کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،تھانہ نصیرآباد کو اقراشہزاد نے بتایاکہ میرابھائی شہباز ارشد کے سامنے مین پشاور روڈ کراس کررہاتھاکہ ایک سیاہ رنگ کاویگو ڈالہ نے میرے بھائی کو ٹکر ماری اور پیر ودھائی موڑ کی طرف بھاگ گیا۔ ادھر شہری حدود میں ایک نوجوان لڑکی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی،شام گئے تک لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی،واقعہ ٹی ایچ کیو کے عقب میں مدنی جامع مسجد کے قریب پیش آیا ۔
اسلام آباد سے مزید