• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے لیے سکیورٹی کے لئےخصوصی انتظامات کیے، ہر اتوار کی طرح اس بار بھی شہر بھر کے گرجا گھروں میں عبادت کے لیے آنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ سکیورٹی کے ان تمام انتظامات کی نگرانی کے لیے راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ اور امن و امان کا قیام راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے سکیورٹی کو مستقل بنیادوں پر فول پروف بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید