راولپنڈی،پنڈی گھیب(سٹاف رپورٹر نمائندہ جنگ)راولپنڈی میں مختلف واقعات،لڑکی سمیت 3 جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ چونترہ کو چودھری خورشید احمد نے بتایاکہ میرا بیٹا محمد عادل اور بیٹی 24سالہ عالیہ خورشید گھر ہی موجود تھے میرابیٹا جوکہ تعلیم سے فارغ ہوکر گھرپرہی ہوتاتھا اور کوئی کام کاج نہ کرتا تھاجس کواس کی بہن عالیہ اس بات کاطعنہ دیتی رہتی تھی۔پھر بیٹی عالیہ نے اپنے بھائی محمدعادل کوطعنہ دیا توبھائی نے فائرنگ کر کے مار دیا۔ادھر،تھانہ آراے بازارکو صائمہ عمران نے بتایا کہ میرا بیٹا حسنین اپنے گھر کے دروازے پرکھڑاتھاکہ ملک عاصم ،محمداشراق اور ایک نامعلوم آئے اور حسنین کو پکڑ کر لے گئے ۔ملک عاصم نے میرے بیٹے کوچھریاں مار کرملزمان فرار ہوگئے زخمی حسنین ہسپتال میں دم توڑ گیا،وجہ عناد کچھ دن پہلے ملک عاصم سے تکرار ہوئی تھی۔پنڈی گھیب کی نواحی بستی ڈھلیاں میں 3سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔