راولپنڈی (اے پی پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس خصوصی صفائی مہم کے تحت راولپنڈی شہر، گوجرخان، کہوٹہ، کلرسیداں، ٹیکسلا کی تحصیلوں میں امام بارگاہوں، مرکزی و ذیلی جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور عوامی مقامات کی صفائی، دھلائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور نالوں و ڈرینوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔