• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نصیرآباد کی مبینہ حراست میں 65سالہ شخص دم توڑ گیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیرآباد کی مبینہ حراست میں 65سالہ شخص دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 65سالہ راجہ مشتاق کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال راولپنڈی لائی گئی جہاں ان کاپوسٹ مارٹم کیاگیا،ذرائع کے مطابق متوفی راجہ مشتاق گزشتہ رات پیش آنے والے دوہرے قتل کے مقدمے کے نامزد ملزم راجہ اشفاق کے بھائی تھے، لواحقین نے الزام لگایا کہ سب انسپکٹر اشتیاق حیدر متوفی کو گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ سے اٹھا کر تھانے لائے تھے اور صبح اطلاع ملی کہ راجہ مشتاق کی لاش ہسپتال میں پڑی ہے۔
اسلام آباد سے مزید