• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ قومی بجٹ اعداد وشمار کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے کہا ہے کہ سالانہ قومی بجٹ اعداد وشمار کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں، غریب عوام کو ماضی کی طرح اس بجٹ میں بھی کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک مہنگائی کم نہیں ہو گی روزگار فراہم نہیں کیا جائے گا غریب عوام کا معیار زندگی بلند نہیں ہو گا اور غربت بڑھے گی ۔زندگی کے کسی شعبے میں بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید