راولپنڈی ( نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے 17جون کی آخری تاریخ مقرر کرنے کے خلاف پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی اسکولوں کے مالکان اور پرنسپلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صدر چیمبر عابد حسین نجم نے کہا کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کیے بغیر فیس جمع کرانے کی مہلت بڑھانا غیر مؤثر ہے۔اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین فیڈرل بورڈ سے مطالبہ کیا کہ طلبہ اور والدین کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ ستمبر تک بڑھائی جائے تاکہ تمام قانونی اور دفتری تقاضے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔