راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سادہ روڈ چاکرہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیاگیا،پولیس کو سیدعمرفاروق نے بتایاکہ سید شہزادہ تبسم شاہ اور ان کابیٹا سید مصطفیٰ شاہ جنازہ پڑھ کر اپنی گاڑی میں واپس جارہے تھے چاکرہ پہنچے تو پیچھے سے ایک سرخ رنگ کی گاڑی آئی اور سید شہزادہ تبسم کی گاڑی روک کرراجہ الطاف ، راجہ اشفاق ،راجہ آفاق وغیرہ اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور شہزادہ تبسم اور سید مصطفیٰ شاہ پر اسلحہ سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں باپ بیٹا زخمی ہوگئے ،راجہ الطاف وغیرہ کی فائرنگ سے دوخواتین جن کے نام بعد میں زینب اور سمیرہ معلوم ہوئے بھی زخمی ہوگئیں ،ملزمان کے بھاگ جانے کے بعد ہم نے گاڑی میں چیک کیا تو شہزادہ تبسم اور مصطفیٰ شاہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ،وجہ عناد یہ ہے کہ س اراضی کاتنازع چل رہاتھا۔