راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ (آج) پیر سے شہباز سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد، خواتین کھلاڑی اور تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سمر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15جون شام پانچ بجے تک اپنے، اپنے ناموں کا اندراج واٹس ایپ نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔