اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے خاوند مزمل کے ہاتھوں قتل ہونے والی تحصیل خانیوال کی رہائشی ماہ نور اور سوتیلے بیٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی چار بچوں کی ماں کے قتل کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، محبت کی شادی کر کے وعدے پورے نہ کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ قتل تھانہ شالیمار جبکہ شادی پر دیا گیا مکان خاوند کے نام منتقل کرنے والی ماں کے قتل کا مقدمہ سوتیلے بیٹوں عمار قاضی، عمیر قاضی اور والد طارق قاضی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں درج کر دیا گیا ہے۔