• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 15 جون 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، پیر سوہاوہ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پالندری، اور 132 کے وی نیو واہ-بہترموڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید