• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 9افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال ، تھانہ صادق آبادکو ریان نے بتایا کہ میں اپنی گلی میں جارہا تھا کہ 2 لڑکے افضل اور ایک نامعلوم ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے ۔چھت پر میری آنٹی کھڑی تھی میں نے ان کو کہاگالی نہ دو ۔انھوں نے مجھے گالیاں دیں اور پھر مجھے مارنا شروع کردیا ۔ ہم تاج محل پلازہ میں گئے تو وہ پھر انہوں مجھے مارا اور بھاگ گئے ۔ وہ دوبارہ ہماری گلی میں آئے انھوں نے فائر بھی کیا ، پسٹل میرے بھائی اعجاز پر سیدھا کیا تو اعجاز نے پسٹل پکڑلیا اور وہ پسٹل چھوڑ کر بھاگ گئے۔تھانہ روات کو انعام اللہ خان نے بتایا کہ چودھری کاشف نے میری اور فقیر خان کی رقم 3 کروڑ دینی تھی جوفون نہیں اٹھا رہا تھا ۔ رقم وصول کرنے کیلئے کاشف کی رہائشگاہ کے باہر گلی میں گارڈن سٹی فیز 7 آئے۔ جہاں اس کے کہنے پر سیکیورٹی گارڈ نے ہم پر فائر کیے دو فائر میری ٹانگوں میں لگے جو ہم نے بمشکل وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل کر جان بچائی۔ سیکیورٹی گارڈ نے اس کے باوجود فائرنگ جاری رکھی میرے ساتھ محمد عقیل اور فقیر خان بھی تھے۔ دیگر واقعات تھانہ روات،تھانہ چونترہ، تھانہ کھنہ وہ نورخان، تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہوئے۔

اسلام آباد سے مزید