• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد ن لیگ میاں نواز شریف سےسینیٹر جعفر اقبال کی ملاقات

لندن (نمائندہ جنگ) سابق وزیرِ اعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے پاکستان سے آئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال، سینئر مرکزی رہنماو سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی عشرت اشرف ودیگر نے لندن میں ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ،پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما زبیر گل، ناصر بٹ اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات ہوا۔ 
یورپ سے سے مزید