• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کا پھیلائو، دسمبر میں ریٹیل سیلز میں کمی رہی

لندن (پی اے) اومی کرون کے پھیلائو پر دسمبر میں برطانیہ کی ریٹیل سیلز میں کمی واقع ہوئی، اس ماہ پہلے ماہ کے مقابلے میں ریٹیل سیلز میں3اعشاریہ7فیصد کمی ہوئی کیونکہ اومی کرون کے پھیلائو نے شاپرز کو ہائی اسٹریٹ آنے سے روکے رکھا۔ قومی اعدادو شمار کے دفتر کے ڈیٹا سے یہ بھی پتہ چلا کہ کلوتھنگ اور نان فوڈ سیلز میں7اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی بہرحال گزشتہ ماہ کے اعدادو شمار ایک مضبوط نومبر کے بعد سامنے آئے، رپورٹیں تھیں کہ کرسمس تک کے رن اَپ میں کچھ کمی آئے گی جب کہ فوڈ سیلز میں ایک فیصد کی کمی ہوئی، بہرحال حجم وبا سے پہلے کی سطحوں سے اوپر تھے، نومبر میں کرسمس سے قبل مضبوط تجارت کے بعد دسمبر میں ریٹیل سیلز میں کمی ہوئی اور اس کے لیے اومی کرون اثر انداز رہا۔ انگلینڈ میں پلان بی کی پابندیوں کا مطلب یہ تھا کہ زیادہ لوگ گھر سے کام کریں، اس لیے فیول سیلز میں نمایاں کم رہی بہرحال دسمبر میں کمی کے باوجود ریٹیل سیلز اب بھی وبا سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں کیونکہ ایک چوتھائی سے زائد سیلز آن لائن پر کی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو آف ریٹیلر دی ورکس گیون پیک نے بی بی سی کو بتایا کہ حتمی علامات ہیں کہ صارفین نے اپنی کرسمس شاپنگ پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ جلدی کی اور کچھ افراد نے تہوار کے لیے خریداریاں ستمبر کے اوائل میں شروع کردی۔ کیپٹل اکنامکس کی اکنامسٹ بیٹھینی بیکٹ نے کہا کہ دسمبر میں کمی توقع سے کہیں زیادہ تھی اور نمو کے اعدادو شمار کو کم کرسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کہ برطانیہ کے مصارف زندگی کا بحران سر پر منڈلا رہا ہے، ہمیں صارفین کی کم بحالی کی توقع ہے۔ بہرحال اس کے باوجود بینک آف انگلینڈ کی توجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر رہے گی اور انہیں اب بھی امید ہے کہ فروری کے اوائل میں سود کی شرحوں میں نصف فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ 
یورپ سے سے مزید