• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، والد کے موٹر سائیکل لینے سے منع کرنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود جوہر موڑ کے قریب وااقع عمارت کے فلیٹ کے اندر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 19سالہ سید محمد رضا زید ی ولد سید فرحت عباس زیدی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی نے کچھ عرصہ قبل الیکٹرک کی دکان کھولی تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ موٹر سائیکل لینا چاہتا تھا تاہم اسکے والد نے اسے منع کردیا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور خودکشی کر لی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید