• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کے اہل طلباء کی فہرست منگل کو جاری ہوگی، JSMU

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو سندھ کے تمام نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے کل11ہزار کے قریب درخواستیں موصول، اسکروٹنی کا عمل جاری، داخلے کیلئے اہل طلباء کی فہرست25جنوری2022کو جاری کی جائے گی۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق MBBS اور BDS پروگرام برائے نجی میڈیکل کالجز و جامعات میں کل1940نشستوں پر داخلے کیلئے جامعہ کو مجموعی طور پر11ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں، درخواستوں کی اسکروٹنی جاری ہے، جامعہ کی جانب سے داخلے کیلئے اہل طلباء کی فہرست (ایلجبلٹی لسٹ) 25 جنوری 2022 کو جاری کی جائے گی جس کے بعد جلد ہی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری ہوگی ۔جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کاکہنا ہےکہ جامعہ کی جانب سے داخلے کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، سندھ حکومت کی ہدایات کےمطابق سندھ کےطلباء کو ترجیح دی جائیگی بعد ازاں دیگر صوبوں کے طلباء کومدنظر رکھا جائیگا۔