اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار ) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے جوہری وتابکاری تحفظ اور جوہری سلامتی کے بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں جوہری تحفظ اور سلامتی کی ذمہ داری مکمل طور پر متعلقہ ریاست پر عائد ہوتی ہے۔