• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز ہوا، پاپوش نگر میں خستہ حال سرکاری اسکول ملبے کا ڈھیر بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے پاپوشنگر میں قائم سرکاری اسکول کی مخدوش دیواریں گرگئیں بتایا جاتا ہے کہ سیکنڈری اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ حال تھی تیز ہوائوں کے باعث گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا.

سرکاری اسکول کی انتظامیہ نے کئی بار خستہ حالی کی شکایت کی تھی مگر محکمہ ایجوکیشن ورکس نے کوئی توجہ نہیں دی، ضلع وسطی اور دیگر اضلاع میں کئی اور خستہ حال اسکول بھی موجود ہیں موجودہ صورتحال کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید