اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جمعہ 21 جنوری 2022 کو یہاں سیکرٹری وزارت قانون و انصاف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کیلئے منظوری دیدی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا دورانیہ ان کے حلف اٹھانے کے دن سے شروع ہو گا۔