• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیلیں 26 جنوری 2022 ء کو سماعت کیلئے مقرر دیں ۔ عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ جمعہ کو عدالت عظمی سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی ،ملزم سراج تالپور ،ملزم غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیلیوں پر 26 جنوری کو سماعت کریگا ۔ واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عمر قید کی سزا کے فیصلے کیخلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید