• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم خواتین حجاب پہن کر کھیلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گی، فرانسیسی پارلیمنٹ میں بل منظور

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانسیسی پارلیمان نے مسلمانوں خواتین کے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160اور مخالفت میں 143ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پر پابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔ قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لیے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی سینیٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔دوسری جانب فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے ریاستی کریک ڈاؤن پر ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ چین میں سرمائی اولمپکس مقابلوں سے چند روز پہلے منظور کی گئی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں مسلم اقلیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔ یہ قرارداد اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے پیش کی تھی ، تاہم حکمران جماعت کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے بھی اسے متفقہ طور پر منظور کیاہے۔

یورپ سے سے مزید