• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوا بنانے والی کمپنی میں جوکووچ 80؍ فیصد شیئرز کے مالک

نیویارک (نیوز ڈیسک) ڈنمارک میں کورونا ویکسین بنانے والی ایک بایو ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی میں 80؍ فیصد شیئرز سربیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ملکیت ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ QuantBioRes کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر ایوان لونساریوچ نے کہا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار نے جون 2020ء میں کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی۔ تاہم ایوان نے سرمایہ کاری کیلئے لگائی گئی رقم نہیں بتائی۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قائم کمپنی کورونا کیخلاف ’’Peptide‘‘ ٹریٹمنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے جو وائرس کو انسانی خلیوں کو متاثر کرنے سے روکنے کیلئے بنائی جا رہی ہے۔

یورپ سے سے مزید