• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کی بدنام زمانہ گوانتاناموجیل کو 20برس مکمل ہونے پر عالمی اداروں نے وہاں موجود قیدیوں کی منتقلی کا مطالبہ کردیا۔ ہلال احمر ، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں نے اپنے بیان میں حراستی مرکز بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق گوانتانامو بے میں آج بھی ایسے قیدی موجود ہیں جنہیں کم از کم 10سال پہلے منتقل کر دیا جانا چاہیے تھا۔ یہ حراستی مرکز امریکاپر نائن الیون کے دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کے لیے بنایا گیا تھا اور اس میں رکھے جانے والے زیادہ تر افراد افغانستان سے گرفتار کر کے لائے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید