• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکڑی کی مصنوعات پرروسی پابندی WTO میں چیلنج

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین یونین نے روس کی جانب سے لکڑی کی مصنوعات پر عائد برآمدی پابندی کو WTO میں چیلنج کردیا ۔ یورپین یونین نے موقف اختیار کیا ہے کہ روسی پابندیاں یورپین یونین کی لکڑی کی پروسیسنگ انڈسٹری کے اس حصے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں جو روس سے برآمدات پر انحصار کرتی ہے۔ یونین نے ڈبلیو ٹی او میں کیے گئے چیلنج میں کہا ہے کہ روس نے لکڑی کی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی سرحدوں پر لکڑی کے لیے بارڈر کراسنگ پوائنٹ بھی 30 سے کم کر کے صرف ایک کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یورپین یونین نے ڈبلیو ٹی او کو یہ بھی بتایا ہے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے یورپ روس کے ساتھ 2020 سے مذاکرات کرتا ہوا آرہا ہے لیکن روس نے یک طرفہ طور پر یکم جنوری 2022 سے ان پابندیوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ چیلنج میں استدعا کی گئی ہے کہ روس کے ان تمام اقدامات کو منسوخ قرار دیا جائے۔
یورپ سے سے مزید