• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں قرنطینہ افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

لزبن( نیوز ڈیسک) پرتگالی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ لوگوں کو آئندہ 30 جنوری کو انتخابات کے دن ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت دے دی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پرتگال کی تقریباً ایک کروڑ کی آبادی میں سے کم و بیش 90 فیصد کا کووڈ ویکسینیشن مکمل ہونے کے تناظر میں یہ فیصلہ گیا ہے۔ملک کے وزیر داخلہ فرانسسکا وان ڈیونم نے کہا کہ لوگ مخصوص وقت میں آکر ووٹ ڈالیں۔
یورپ سے سے مزید