• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی، ماسٹر مائنڈ کمپنی کا ملازم دو ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، واردات کا ما سٹر مائنڈ کمپنی کا ملازم اپنے دو ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 10 جنوری 2022 کو ملزمان ویگو ٹیل مو بائل سیل سینٹر سیکنڈ فلور ریگل مینشن عبداللہ ہارون روڈ صدر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 46 لاکھ روپے نقد،مختلف بینکوں کے چیکس اور مو با ئل فونز کی ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے تھے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی مو جو د ہے جس میں ملزمان کو وا ضح طور پر ڈکیتی کر تے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد جو کہ کمپنی کا ملازم ہے نے کمپنی میں آتے جاتے لا کھوں روپے کی ٹرانزیکشن دیکھ کر کمپنی میں ڈکیتی کا پلان بنایا اور ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر 10 جنوری کو ڈکیتی کی واردات انجام دی،ساتھی ملزم معراج عا دی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے قتل، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جا چکا ہےجبکہ ملزم شاہ زیب بھی مو بائل ما رکیٹ میں ہی کا م کر تا ہے اور اس سے پہلے بھی کمپنی سے پرائز بانڈ چوری کر نے کی وجہ سے بند ہو چکا ہے۔ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان معراج عرف میری ولد ابراھیم،شاہ زیب ولد اقبال اور اسد ولد زمان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے برآمد کارنمبر AZE-234 سوزوکی مہران تھا نہ نیو ٹا ؤن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر566/2021 ہے، ڈکیتی کے دو ران لو ٹی گئی رقم ساڑھے چھ لا کھ روپے نقد،ڈکیتی کی رقم سے خریدی گئی ایک نئی ھنڈا 125 مو ٹر سائیکل اور ایک نیا آئی فون بھی بر آمد کیا گیا ہے،ملزمان سےمزید تفتیش جا ری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید