• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنڈل اور بڈو جزیرے سندھ کی ملکیت، وفاق کا حق نہیں، محکمہ جنگلات

کراچی (خبرایجنسی) محکمہ جنگلات نے بنڈل اور بڈو جزیرے صوبہ سندھ کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ جزیروں پر وفاق کا حق نہیں،سمندری جزیروں کی ملکیت پر سمری وزیراعلیٰ کو ارسال ، کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری جزیروں کی ملکیت کے معاملے پر سمری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی گئی، دونوں جزیروں کے حوالے سے محکمہ جنگلات نے وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیج دی جس میں بنڈل اور بڈو جزیرے صوبہ سندھ کی ملکیت قرار دیے جس کی سمری کی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سمری کے متن کے مطابق جزائر بنڈل کی اراضی3 ہزار اور بڈو جزیرے کی اراضی 8 ہزار ایکڑ ہے، دونوں جزائر محکمہ جنگلات کی ملکیت ہیں،سمری میں کہا گیا ہے کہ جزیروں کے علاقے 1958 ایکٹ کے تحت پرو ٹیکٹو فاریسٹ قرار دیے گئے، جزائر محکمہ جنگلات کی ملکیت ہیں، ان پر پورٹ اینڈ شپنگ یا وفاق کا حق نہیں ہے۔

سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے جزیروں پر نیو سٹی قائم کرنے کے لیے وفاق نے آرڈیننس جاری کیا تھا، وفاق نے بڈو اور بنڈل جزیروں کو تجارتی مقاصد کے لیے تیار کرنے کا اعلان کیا تھا،سمری میں کہا گیا ہے کہ اس اعلان پر ماحولیاتی برادری نے احتجاج کیا اور سول سوسائٹی عدالت گئی، عدالت نے بھی دونوں جزیروں کو محفوظ جنگلات کا درجہ دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید