• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی سے پوچھیں انہیں گیس چاہیے یا بلدیاتی نظام، پی پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ان کے حامی سیاسی جماعتوں نے مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے سندھ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آڑ میں عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کو لوکل گورنمنٹ بل نہیں بلکہ تین وقت کی روٹی، مہنگائی سے نجات، کھاد اور روزمرہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے کم ہونے کی ضرورت ہے،عام آدمی سے پوچھیں ان کوگیس چاہیئے یابلدیاتی نظام یقیناً وہ کہیں گے گیس چاہیئے۔ صدارتی نظام کی افواہوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں سیاسی شوشا ہے۔ٹنڈاالہیارواقعہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے، جس نے قتل کیا وہ گرفتارہے،مقتول کے ورثاء کی مرضی کے تحت ایف آئی آرداخل ہوئی ہے لیکن کل اس واقعے کوایم کیاایم نے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر پولیس نے ایکشن لیا ہے اور ہنگامہ برپاکیا گیا جس کے خلاف بھی ایف آئی آردرج ہوئی ہے،وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل اور نالائق وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بدترین معاشی صورتحال نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،وقار مہدی اور سعید غنی نے کہا ہے کہ آج ملک کے زمینداروں اور کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی ہے جس وقت ہم چاہیں پی ٹی آئی کے درجنوں ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پیپلز پارٹی میں شامل کرسکتے ہیں اور وہ شمولیت کے لئے تیار ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ملک کاتین سال میں جوحشرکیاگیا ہے اس سے عوام بیزارہے، عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بلدیاتی ترامیم پراحتجاج کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے پوچھیں ان کوگیس چاہیئے یابلدیاتی نظام یقیناً وہ کہیں گے گیس چاہیئے۔ صدارتی نظام کی افواہوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں سیاسی شوشا ہے۔جماعت اسلامی کے دھرنے اور احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی احتجاج کررہی ہے ہم نے کچھ نہیں کہا، لیکن یونیورسٹی روڈ جیسی سڑک بند کرنے کاکسی کوحق نہیں۔عوام کے لئے احتجاج کرے کے دعویدارعوام کوپریشان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسان مارچ میں بھی خیال کیاہے کہ پانچ بجے تک احتجاج ختم کردیں ۔

ملک بھر سے سے مزید