• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیٹی پڑھاؤ کے بجائے بیٹی پٹاؤ‘ کہہ جانے پر نریندر مودی مذاق بن گئے


نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار براہ راست خطاب کے دوران غلطی کیے جانے پر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔نریند مودی نے گزشتہ روز ’بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ‘ کے حوالے سے ایک خطاب کے دوران ’بیٹی پڑھاؤ‘ کے بجائے ’بیٹی پٹاؤ‘ بولا تو سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جانے لگا۔نریندر مودی کے خطاب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر 20 جنوری کو ’بیٹی پڑھاؤ، بیٹی پٹاؤ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا اور لوگوں نے اس میں طرح طرح کی میمز بھی شیئر کیں۔زیادہ تر لوگوں نے نریندر مودی کی زبان پھسلنے پر مزاحیہ تبصرے اور میمز شیئر کیے اور کہا کہ ملک کے وزیر اعظم لوگوں کو خود دعوت دے رہے ہیں کہ ’بیٹی پٹاؤ‘۔بھارت سمیت پاکستان میں ’پٹاؤ‘ کے لفظ کو عام طور پر کسی شخص کو محبت کے جال میں پھنسانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔نریندر مودی کی جانب سے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ‘ پر جہاں سوشل میڈیا پر میمز شیئر کی گئیں، وہیں بھارتی نیوز چینلز پر بھی میمز چلائی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید