• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے خصوصی امتحانات کے نتائج کا اعلان, کامیابی کا تناسب83.16 فیصد رہا

لاہور(خبر نگار)بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے خصوصی امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا،امتحانات میں کامیابی کا تناسب83.16 فیصد رہا۔ خصوصی امتحان میں 16 ہزار 851 امیدواروں نے شرکت کی۔ سالانہ امتحان میں حاصل کیے گئے نمبروں کو ایمپرو کرنے کیلئے خصوصی امتحان میں امیدوار شامل ہوئے۔ امتحان میں 14 ہزار 13 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئےتھے جبکہ امیدواران نے 80029 پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج حاصل کیے۔