• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ارب پتیوں کی دولت میں دگنا اضافہ

لندن /کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وبا کے ابتدائی دو سال کے دوران دنیا کے دس امیر ترین افراد کی دولت میں دو گنا اضافہ ہوا جبکہ ساتھ ہی دنیا بھر میں غربت اور عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، آکسفام کی جانب سے جاری کردہ ا عداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین افراد کی دولت 700؍ ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1.5؍ ٹریلین ہوگئی اور اس میں اوسطاً روزانہ 1.3؍ ارب ڈالرز کا اضافہ ر یکارڈ کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے تحت عالمی رہنمائوں کے اجلاس کے موقع پر یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ دنیا کے دس امیر ترین افراد میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک، فیس بُک کے مارک زکربرگ اور امیزون کے مالک جیف بیزوس ہیں۔ آکسفام کا کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کی دولت گزشتہ 14؍ سال کے مقابلے میں وبا کے دنوں میں زیادہ اضافہ ہوا، ایک طرف عالمی معیشت بدترین کساد بازاری کی وجہ سے متاثر تھی۔ تنظیم نے اس عدم مساوات کو معاشی تشدد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عدم مساوات کی وجہ سے روزانہ ہیلتھ کیئر، صنفی تشدد، بھوک و افلاس اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں روزانہ 21؍ ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید