• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)ایک طرف قاتل اور اسکے پلاننگ کرنے والے سہولت دینے والے ہیں تو دوسری طرف مقتول خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ بھائی اور ان کے ورثاء مظلوم لواحقین ہیں وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فل فلور خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ سیشن کورٹ کے سامنے ایک مہاجر نوجوان قتل ہوجاتا ہے اور بھولو بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس گرفتار کرکے اسپتال میں داخل کرواتی ہے۔ اگر وہ زخمی ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے یہ کونسا طریقہ ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو اسپتال میں گلدستہ پیش کیئے جاررہے ہیں مٹھائی تقسیم کی جارہی ہے پاکستان بنانے والے مہاجروں کو غلام بنانا چاہتے ہیں وہ لوگ مہاجر کو سر اٹھا کر جینے سے روکا جارہا ہے اس دکھ کی گھڑی میں آفاق احمد،خالد مقبول صدیقی اور مجھے ساتھ آنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا میں آج میڈیا کے توسط سے ان کو پیغام دے رہا ہوں خلیل الرحمان بھولو خانزادہ کے چہلم میں ہم سب ساتھ آئیں گے پھر دیکھتا ہوں کہ ہمارے مہاجر بچے کو کون میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ہماری تحریک میں جو انتشار ہے وہ ہمارے بڑوں کی کوتاہی ہے پیپلز پارٹی کے بڑے ہوش کے ناخن لین قومی سطح کی سیاست کرنی ہے تو جو ظلم ہوا ہے اس کو انصاف فراہم کیا جائے میں وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کو اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخساراحمدکھاوڑ، ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگا،انسپکٹر شمش کھوکھر،اور الطاف رند کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف خواتین کے اوپر لاٹھی چارج کرنے کے مقدمہ درج کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید