• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بڑھتی کرپشن اور مہنگائی کی اصل ذمہ دار پی پی پی ہے‘ راشد سومرو

دادو ( نامہ نگار‘ جاوید ناریجو) جعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور مہنگائی کی اصل ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہے، جس کی ناقص حکمرانی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ گنے کا سرکاری نرخ پانچ سال سے وہی ہے، جبکہ چینی کی قیمت دوگناہو چکی ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے کارونجھر سمیت سندھ کے قدرتی وسائل پر اقتدار برقرار رکھنے کیلئے سمجھوتے کئے، جس کا نقصان براہراست عوام کو ہو رہا ہے۔ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ میں 16 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم جبکہ میرٹ پر کامیاب امیدوار نوکریوں کیلئے احتجاج پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ نظامِ تعلیم رائج ہے، جس سے طبقاتی فرق مزید بڑھ رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید