نواب شاہ (محمد انور‘ شیخ بیورو رپورٹ) کھڈہر کے قریب گاؤں علی خان بروہی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔لاش پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اس دوران ہر انکھ اشکبار تھی۔ پولیس کے مطابق گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر آٹھ سالہ بچہ غلام علی ولد برکت جمالی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ادہر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ شادیوں میں تیز آواز میں ڈیک بجانے‘ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے علاوہ رات دیر گئے تک شادی ہالوں میں جاری تقریبات کو ختم اور رات 12 بجے حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ کی طرف سے شادی ہال اور ہوٹل بند کئے جائیں تاکہ عوام رات کو چین کی نیند سو سکیں۔ معصوم بچے کی لاش گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔