• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو‘ ایک ماہ کے دوران 122 پرائمری اسکول بند‘ شدید تعلیمی بحران

دادو (نامہ نگار‘ جاوید ناریجو) دادو میں محکمہ تعلیم کے ایک ماہ کے دورانئے میں 122 پرائمری اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنگ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسکول بند ہونے کی بنیادی وجوہات میں ضلع میں امن و امان کی خراب صورتحال، قبائلی تنازعات، گھوسٹ اساتذہ اور ایس ٹی آر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کے تین اسکول امن و امان کی خراب صورتحال اور قبائلی تنازع کے سبب بند ہوئے، جبکہ 30 اسکول اساتذہ کی غیر حاضری یا گھوسٹ اساتذہ کی وجہ سے بند ہوئے۔ 12اسکول ایسے بھی ہیں جہاں طلبہ ٹیچر کے انتظار میں وقت ضائع کر رہے ہیں، جس کے باعث اسکول عارضی طور بند کئے گئے ہیں۔ اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ سے 21اسکول بند ہوئے ہیں۔ چیف مانیٹرنگ افسر دادو نے ضلع بھر کے اسکولوں کے دورے کئے، جن میں دسمبر کے دوران 1707میں سے1203 اسکولوں کا معائنہ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید