کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک دولت پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے کی جانب سے ہم اپنی سابق گورنر، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پُرملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر طور پر تاریخ رقم کی بطور گورنر ان کا دورانیہ بےمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا انھوں نے اسٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری اور زری و مالی شعبے کی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ایک ایسا دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہےڈاکٹر شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اور اقوامِ متحدہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کی ذمہ داریوں کے ذریعے نیز بطور نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محاصل اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن کے طور پر پاکستان اور عالمی برادری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔