• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کی اہلیہ مرحومہ شمائلہ کا سوئم، خالد مقبول اور دیگر کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر شہیدِ انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ و سینئر کارکن و سابق رکن صوبائی اسمبلی مرحومہ شمائلہ عمران فاروق مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے سوئم اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی سمیت مرکزی کمیٹی کے دیگر اراکین، اراکینِ پارلیمنٹ، سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذمہ داران، انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوئم کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں پارٹی قیادت نے شہید ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادوں عالیشان فاروق اور وجدان فاروق سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے دلاسہ دیا۔ اس موقع پر قیادت کا کہنا تھا کہ مرحومہ شمائلہ عمران فاروق تحریک کا اثاثہ تھیں، انہوں نے کڑے وقت میں جس بہادری اور استقامت سے مشکل حالات کا سامنا کیا وہ تمام کارکنان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید