• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا رونا، آرمینیا کے صدر نے استعفیٰ دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک)آرمینیا کے صدر نے اختیارات کا رونا روتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا ہے،صدر آرمین سرکیسیان نے کہا کہ ان کا عہدہ بے اثر ہے اور ایسے وقت میں جب قوم مشکل میں ہے وہ صدر ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین انہیں ایسے اختیارات نہیں دیتا کہ جس کے تحت وہ کسی بھی موقع پر اپنا اختیار استعمال کرتےہوئے قوم کیلئے کچھ کرسکیں،انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں کہ آنے والا صدر یا صدارتی انتظامیہ متوازن ماحول میں کام کرنے کے قابل ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید