• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ویگن نالے میں گرنے سے 4بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

لاہور(جنگ نیوز)لاہورکے نواحی علاقے ہلوکی کے قریب ویگن نالے میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔نواحی علاقے ہلوکی کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مرنے والوں کا تعلق ایک خاندان سے ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی نالے سے نکال لیےگئے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں4بچے اور 2خواتین شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کو لےکر جانے والی ویگن ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سےگندے نالے میں گری،حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
لاہور سے مزید